Skip to content
-
Rahbar News Rahbar News
Rahbar News Rahbar News
  • تفریح 🍿
  • صحت 🏥
  • روزگار و مواقع💼
  • کھیل 🏆
  • مذہبی 🕌
  • بین الاقوامی ✈️
  • قومی خبریں 🏛️
  • ہوم پیج
  • جرائم اور حادثات 🚨
  • سائنس اور ٹیکنالوجی 🚀
  • تفریح 🍿
  • صحت 🏥
  • روزگار و مواقع💼
  • کھیل 🏆
  • مذہبی 🕌
  • بین الاقوامی ✈️
  • قومی خبریں 🏛️
  • ہوم پیج
  • جرائم اور حادثات 🚨
  • سائنس اور ٹیکنالوجی 🚀
Close

Search

روزگار و مواقع💼

گھر بیٹھے ڈگری اور ماسٹرز کرنے کا موقع، نوکری، گھر اور مصروفیات کے باوجود جاری رکھیں اپنی پڑھائی

By Editor - Rahbar News
August 1, 2026 2 Min Read
0

(مانو یونیورسٹی داخلہ 2026 شروع، گھر بیٹھے ڈگری اور ماسٹرز کرنے کا بہترین موقع)

زندگی میں کچھ فیصلے ایسے ہوتے ہیں جن کا اثر پورے مستقبل پر پڑتا ہے۔ آج اگر آپ تعلیم مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو یہی قدم کل آپ کی کامیابی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

بہت سے نوجوان حالات، ذمہ داریوں یا کسی مجبوری کی وجہ سے اپنی پڑھائی درمیان میں چھوڑ دیتے ہیں۔ وقت گزرتا رہتا ہے اور پھر احساس ہوتا ہے کہ کاش اس وقت اپنی تعلیم مکمل کر لی ہوتی۔

اس لیے ایک بار ضرور سوچیں، کیا ایک اور سال انتظار کرنا ضروری ہے؟

تعلیم کے لیے جو وقت آج موجود ہے، وہ کل شاید نہ ملے۔ اپنے مستقبل کے لیے ابھی قدم اٹھائیں۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)، حیدرآباد کے مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم میں تعلیمی سال 2026-2027 کے لیے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

یہ ان طلبہ و طالبات کے لیے بہترین موقع ہے جو اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں، لیکن روزگار، گھریلو ذمہ داریوں یا دیگر وجوہات کی وجہ سے باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے۔

فاصلاتی تعلیم کے ذریعے آپ اپنے گھر یا اپنے شہر میں رہتے ہوئے اپنی ڈگری مکمل کر سکتے ہیں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

مرکز میں مختلف تعلیمی پروگرام دستیاب ہیں، جن میں عربی، اردو، انگریزی، تاریخ، اسلامیات، ہندی جیسے مضامین میں ماسٹرز پروگرام، بی اے آنرز، بی ایس سی آنرز، بی کام آنرز کے علاوہ مختلف ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔

یاد رکھیں، تعلیم صرف ایک ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ آپ کے اعتماد، عزت اور بہتر مواقع کا راستہ ہے۔

اگر آج موقع ملا ہے تو اسے ضائع نہ کریں۔ کل صرف افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ آج ہی اپنے مستقبل کے لیے فیصلہ کریں۔

داخلے کی آخری تاریخ: 10 ستمبر 2026

مزید معلومات اور داخلے کے لیے رابطہ کریں:

7013417026
7013450295

مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم (CDOE)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد
گچی باؤلی، حیدرآباد – 500032، تلنگانہ

ویب سائٹ: www.manuu.edu.in

📲 واٹس ایپ چینل کھولیں

🔒 کوئی اسپیم نہیں، صرف اہم اور مصدقہ خبریں۔

Share This Article
Author

Editor - Rahbar News

Follow Me
Other Articles
Previous

تادوبا میں نایاب منظر: سیاحوں کے سامنے شیرنی ‘چھوٹی مدھو’ اپنے تین بچوں کے ساتھ نمودار، دل تھام دینے والا لمحہ

Next

حیدرآباد میٹرو بنی زندگی بچانے والی راہداری، صرف 25 منٹ میں عطیہ کردہ دل اور پھیپھڑے منتقل کیے گئے

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Contact us @ editor.rahbarnews@gmail.com
  • editor.rahbarnews@gmail.com
Copyright 2026 — Rahbar News. All rights reserved.